توانائی بحران کے خاتمہ کے بعدصنعتی شعبہ ترقی کریگا ،معاشی ماہرین

کسان پیکج نے زرعی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا

جمعرات 24 مئی 2018 17:01

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) معاشی ماہرین نے کہاکہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے زراعت پر انحصار کرنیو الی صنعتیں لگانا نا گزیر ہیں، توانائی کے بحران کے خاتمہ کے بعد اب صنعتی شعبہ میںہم ترقی کرسکتے ہیں ، زرعی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم اور چھوٹے کاشتکار کو ان کے پائوں پر کھڑا کریں،صنعتی ترقی کیلئے زرعی ترقی ضروری ہے ، صنعتیں لگانے کیلئے ہمیں اپنی برآمدات کو مد نظر رکھنا چاہیے ، ماہرین نے کہاکہ صنعتیں معاشی ترقی میں بنیادی کردار ادا رکرتی ہیں ، جن ممالک میں صنعتیں موجود ہیں وہاں معاشی خوشحالی کا دور دورہ ہے ، صنعتوں کا جال بچھا کر ملک سے بے روز گاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ، زرعی شعبہ کو قومی معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے اور شعبہ زراعت کی پائیدار بنیادوں پر ترقی اور کسانوں کی خوشحالی ضروری ہے اس ضمن میں ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور زراعت کے فروغ اور چھوٹے کاشتکاروں کی ترقی وفلاح کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، زرعی معیشت کے فروغ اور کسانوں کو خوشحال بنانے کیلئے زرعی شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کا تقاضا ہے، چھوٹے کسانوں کے معیارزندگی کو بلند کرنے کیلئے بجلی سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویلوں پر 6ارب سے زائد سیلز ٹیکس پنجاب حکومت نے خود ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، معاشی ماہرین نے مزید کہا کہ کسانوں کو بااختیار بنانے کے حوالہ سے ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے ، کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہر انتظامی و مالی اقدام اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :