پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری کیلئے پرعزم ہے، ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے،ترجمان پی اے آر سی

جمعرات 24 مئی 2018 17:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری کیلئے پرعزم ہے، زرعی شعبہ کی بہتری کیلئے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پی اے آر سی کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ مختلف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے نئی اقسام متعارف کرائی گئی ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور پیداوار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی اے آر سی زرعی تحقیقی سرگرمیوں کے نتائج کسانوں کی دہلیز تک پہنچانے میں بھی سرگرم عمل ہے جس سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ فی ایکڑ پیداوار بھی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کیلئے تربیت فراہم کی جا رہی ہے اور صوبہ بلوچستان کے ہزاروں کاشتکاروں کو پہلے ہی تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔