مجھے یاد ہی نہیں کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آیا ہوں،عمران خان

اگر صحیح اسمبلی چلاتے تو میں ہر روز آتا ، وزیراعظم اسمبلی کو مضبوط کرتا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی کے صحافی کے سوال پر جواب

جمعرات مئی 20:09

مجھے یاد ہی نہیں کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آیا ہوں،عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے یاد ہی نہیں کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آیا ہوں، اگر صحیح اسمبلی چلاتے تو میں ہر روز آتا ، وزیراعظم اسمبلی کو مضبوط کرتا ہے۔ جمعرات کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خانکافی عرصے بعد پارلیمنٹ آئے تو انہیں صحافیوں نے گھیر لیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف سے صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آئے ہیں' جس پر عمران خان نے جواب دیا، 'مجھے یاد ہی نہیں کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آیا ہوں۔

صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ آپ کو کتنے اجلاسوں میں آنا چاہیے تھا جس پر عمران خان نے کہا کہ اگر صحیح اسمبلی چلاتے تو میں ہر روز آتا ۔ صحافی نے سوال کیا آپ نہیں ہیں تو صحیح اسمبلی کون چلائے گا جس پر عمران خانے کہا کہ وزیراعظم اسمبلی کو مضبوط کرتا ہے۔