شاہدرہ کے رہائشیوں کی سنی گئی، امامیہ کالونی پھاٹک پر فلائی اوور کا ٹینڈر کھول دیا‘ 25 مئی کو وزیراعظم سنگ بنیاد رکھیں گے

جمعرات 24 مئی 2018 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) شاہدرہ کے رہائشیوں کی سنی گئی، امامیہ کالونی پھاٹک پر فلائی اوور کا ٹینڈر کھول دیا‘ 25 مئی کو وزیراعظم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امامیہ کالونی فلائی اوور منصوبے کا ٹینڈر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے جاری کیا حبیب کنسٹرکشن سروسز اور عالم خان کے اشتراک نے ٹینڈر حاصل کیا ہے، جس میں بارہ کمپنیوں نے حصہ لیا تھا ۔ امامیہ کالونی فلائی اوور کا ٹینڈر 1 ارب 62 کروڑ میں دیا گیا منصوبہ اٹھارہ ماہ میں مکمل کیا جائے گا ایک ارب باسٹھ کروڑ روپے میں لینڈ ایکوزیشن اور ریلوے ڈیپارٹمنٹل چارجز شامل نہیں ہیںمنصوبے پر باقاعدہ کام چند روز بعد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :