مکہ مکرمہ،گذشتہ 5دنوں زائرین کی تعداد 44لاکھ 39ہزار رہی
جمعرات 24 مئی 2018 20:57
(جاری ہے)
مختلف شہروں سے آنے والے معتمرین ان پارکنگ لاٹس میں اپنی گاڑیاں پارک کر کے شٹل بس سروس کے ذریعے حرم شریف جاتے ہیں جہاں عمرہ ادا کرنے کے بعد وہ اسی بس سروس کے ذریعے اپنی گاڑیوں تک پہنچ جاتے ہیں ۔
اس ضمن میں انتظامیہ کیجانب سے شہر کے داخلی راستوں پر 8 اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں معتمرین اپنی گاڑیاں پارک کرکے حرم شریف پہنچ سکتے ہیں ۔ شہری انتظامیہ کی جانب سے حرم شریف کے اطراف میں ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے ماہ رمضان المبارک میں خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں تاکہ دیگر شہروں سے آنے والے آرام سے عمرہ ادا کرسکیں ۔ جدہ سے جانے والے معتمرین کیلئے شمیسی چیک پوسٹ کے بعد پارکنگ لاٹ موجود ہے جہاں گاڑی پارک کرکے شٹل بس سروس کے ذریعے حرم شریف پہنچا جاسکتا ہے ۔ گورنریٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 5 دنو ںمیں اجیاد المصافی اسٹیشن پر آنے والی گاڑیوں کی تعداد 62,916 رہی جن میں 617,683 مسافر سوار تھے ۔ باب علی اسٹیشن پر 89 ہزار 237 گاڑیاں پارک کی گئیں جن میں آنے والے مسافروں کی تعداد 716,667 ۔ جبل الکعبہ اسٹیشن پر 19ہزار 559 گاڑیاں پارک کی گئیں جن میں سوار معتمرین کی تعداد 145,982 تھی ۔ باب ملک عبدالعزیز اسٹیشن پر آنے والی گاڑیوں کی تعداد 42,750 تھی جبکہ مسافروں کی تعداد 423189 رہی ۔ جرول اسٹیشن پر 18ہزار 794 گاڑیاں رجسٹرکی گئیں جبکہ اس اسٹیشن پر آنے والے مسافر کی تعداد 201,495 رہی ۔ دیگر شہر وں سے آنے والے معتمرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے شہر کے بیرونی جانب پارکنگ کی سہولت بہترین ہے اس سے کافی سہولت ملتی ہے اور ہم اپنی گاڑیاں شہر سے باہر پارک کر کے آرام سے شٹل بس سروس کے ذریعے حرم شریف پہنچ جاتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.