چوری کی مختلف وارداتوں میں 3 موٹرسائیکلیں ‘نقدی اور مویشی چرا لئے گئے

جمعرات 24 مئی 2018 21:15

ساہیوال۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامز د ملزمان 3موٹرسائیکلیں ‘نقدی اور دو بکریاں چراکرلے گئے۔چوری کی واردات ضلع کچہری میںہو ئی یہاں ساجد علی وغیرہ2ملزمان نے بشیر احمد کی موٹرسائیکل نمبری1398/SLO مالیتی 20ہزا رروپے سٹینڈ سے چرالی۔

(جاری ہے)

دیگر وارداتوں غوری چوک میں نامعلوم ملزمان نے محمد سلیم کی موٹرسائیکل نمبری906/SLK گھرکے سامنے سے ‘کوٹ دوامل میں 6نامعلوم ملزمان نے محمد سرفراز کی دوکان کریانہ کو نقب لگاکر نقدی 80ہزارروپے ‘قصبہ نورشاہ میں ظفر اقبال وغیرہ3ملزمان نے خان محمد کے احاطہ سے 2بکریاں مالیتی 65ہزارروپے اور ہڑپہ اسٹیشن کے قریب نجی ہسپتال سے ذیشان کی بلا نمبری موٹرسائیکل مالیتی40ہزارروپے اللهدتہ نے چرالی۔

پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :