نارووال ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے لیبر روم سے ایک روز کا نومولود تاحال بازیاب نہ ہو سکا

اہل خانہ اور انکے خاندان کی درجنوں خواتین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا

جمعرات 24 مئی 2018 22:09

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) ایک ہفتہ قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے لیبر روم سے ایک روز کا نومولود تاحال بازیاب نہ ہونے پر اہل خانہ اور انکے خاندان کی درجنوں خواتین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا،بچے کے والد فیاض بٹ کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ گذر گیا لیکن تاحال پولیس میرے بیٹے کو بازیاب کروانے میں ناکام ہے مظاہرہ میں شامل خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بچے کی بازیابی فوری اور پولیس کے عدم تعاون کے نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کے دوران ڈی ایس پی محمد عطر کی سربراہی میں پولیس تھانہ سٹی بھی موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ پولیس بچے کی بازیابی کیلئے کوشش کر رہی ہے اور جلد ان کے بچے کو بازیاب کروا لیا جائے گا جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے ،سڑک دونوں اطراف سے بلاک ہونے کی وجہ سے روزے دار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ،

متعلقہ عنوان :