شوبازکے پیرس میں غریب آٹا، چینی ڈھونڈ رہے ہیں، فرخ جاوید مون

جمعرات 24 مئی 2018 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ نام نہاد خادم اعلیٰ کے پیرس میں پہلے غریب آدمی بجلی،پانی،گیس کوترس رہے تھے اوراب ماہ رمضان میں آٹا،چینی کی تلاش کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں ،شوبازشریف کے سستے رمضان بارغریبوں کیلئے ’’مصیبت بازار‘‘بن چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

افطارڈنرسے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ صدی کے ناکام ترین وزیراعلی کوجعلی ترقی کے دعوے کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے انہوں نے پنجاب کی عوام کوبھوک،غربت،مہنگائی،بے روزگاری اوردکھوں کے سوا کچھ نہیں دیااورسرپلس صوبے کوبھکاری بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شوبازشریف کے پنجاب میں ترقی کے سارے دعوے کرپشن کے گندے پانی میں بہہ گئے ہیںان کی’ ’لوڈشیڈنگ ختم کرنے والی پھکی’’ اب نہیں بکنے والی،سحروافطار،تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ جھوٹے حکمرانوںکے منہ پرطمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلٰی نیب میں پیشیوں اورتوقیرشاہ کی عدالت میں طلبی کے بعد اپنا ذہنی توازن کھوچکے ہیں انہیں اب اقتدارکا خواب دیکھنے کے بجائے خیبرپختونخوامیں کسی اچھے ڈاکٹرسے اپنا علاج کرانا چاہیے۔