عمران خان اقتدارحاصل کرنے کے لئے کھوکھلے نعروں پر یقین رکھتے ہیں ، گلوکار جواد احمد

متوقع حکومت کے پہلے 100 دن کی ترجیحات خام خیالی اور جھوٹ پر مبنی ہے،جب تک ریاست کے معاشی ڈھانچے کو درست نہیں کیا جاتا تب تک عوام کو ان کے بنیادی حقوق حاصل نہیں ہوں گے ،چیئرمین برابری پارٹی

جمعرات مئی 22:41

عمران خان اقتدارحاصل کرنے کے لئے کھوکھلے نعروں پر یقین رکھتے ہیں ، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدارحاصل کرنے کے لئے کھوکھلے نعروں پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی جانب سے متوقع حکومت کے پہلے 100 دن کی ترجیحات خام خیالی اور جھوٹ پر مبنی ہے جب تک ریاست کے معاشی ڈھانچے کو درست نہیں کیا جاتا تب تک عوام کو ان کے بنیادی حقوق حاصل نہیں ہوں گے ان باتو ں کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میں دیگر شہروں سے آئے ورکروں سے خطاب میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 5برس سے پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ میں برسر اقتدار ہے مگر انھوں نے وہاں بنیادی انسانی حقوق فراہم نہیں کیے جس کی زندہ مثال سہولیات کی عدم دستیابی ہے نہ تو وہاں کوئی نیا ہسپتال،اسکول ،ڈسپنسری اور یونیورسٹی قائم کی گئی اور نہ ہی پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا دیگر صوبوں کی طرح وہاں بھی کم سے کم اجرت 15000 مقرر کی گئی ہے مگر آج کے دور میں یہ اجرت ناکافی ہے اس سے تو 2بچوں کے ساتھ مہینہ بھر گھر نہیں چل سکتاتو پی ٹی آئی اقتدار میں اکر ملک کیسے چلائے گی اپنے خطاب میں چئیرمین برابری پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں جو لوگ جوق در جوق شامل ہورہے ہیں وہ چلے ہوئے کارتوس ہیں جن کی سیاست سرمایہ دارانہ نظام کے مراعات یافہ طبقے یعنی سرمایہ داروں ،جاگیرداروں ،سیاسی خاندانوں ،سیاسی پیروں اور لینڈ مافیا کے گرد گھومتی ہے اور برابری پارٹی طبقاتی جدوجہد کی نمائندہ ہے جو مڈل کلاس ا ور ورکنگ کلاس کے مسائل کی بات کرتی ہے جن کے حقوق کی ذمہ دار ریاست ہے ،ہم سیاست میں معاشی جبر کے خاتمے کا جزبہ لے کر آئے ہیں اور ہمارا نکتہ نظر متوسط، غریب اور محروم طبقات کی نمائندگی ہے ۔