انجمن آڑھتیاں بلدیہ فروٹ منڈی کی طرف سے مستحق افراد کو افطار ڈنر کا اہتمام

جمعرات 24 مئی 2018 22:43

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) انجمن آڑھتیاں بلدیہ فروٹ منڈی کی طرف سے مستحق افراد کو افطار ڈنر کرایا گیا۔ فروٹ منڈی کے قریب موجود مسجد میں کرائے جانے والے افطار ڈنر میں ڈی پی او چکوال چوہدری ذوالفقار احمد اور ڈی ایس پی صدر سرکل افتخار خان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

انجمن فروٹ منڈی کے صدر حاجی عبدالرزاق نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا جس میں چکوال چیمبر آف کامرس کے بانی قاضی محمد اکبر ،چکوال پریس کلب کے سیکرٹری جنرل محمد خان عاقل اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔حاجی عبدالرزاق نے اس موقع پر پُرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا۔یہ افطار ڈنر30رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :