اجے دیوگن کی اداکارہ کاجول کے سنگا پور میں مومی مجسمے کی منفرد انداز میں تعریف

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے اداکارہ کاجول کے سنگا پور میں مومی مجسمے کو منفرد انداز میں سراہتے ہوئے وڈیو جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے اداکارہ کاجول کے سنگا پور میں مومی مجسمے کو منفرد انداز میں سراہتے ہوئے وڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاموش کاجول سے ملیے۔ وڈیو میں اداکارہ کاجول نے کالی اور سیاہ رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے جبکہ ان کے ہمراہ ان کی بیٹی نیسیا بھی موجود ہیں اوردونوں مومی مجسمے کے ساتھ تصویر بنواتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :