شیخ فاروق اقبال پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے آئندہ چار برس کیلئے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) شیخ فاروق اقبال پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے آئندہ چار برس کیلئے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ سہیل انور اور نثارخان خلجی کو بالترتیب چیئرمین اور سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈریشن کے آئندہ چار سال کیلئے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا جس میں سہیل انور کو چئرمین، شیخ فاروق اقبال کو دوبارہ صدر، نثار خان خلجی کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا دیگر عہدیداروں میں نائب صدر ارمگھن مبین اورخزانچی پروفیسر محمد الیاس شامل ہیں۔

اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل محمد اعظم ڈار بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پاکستان ریلوے، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آذاد جموں و کشمیر کے علاوہ پاکستان باڈی بلڈنگ ججز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جبکہ پاکستان آرمی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔