دربارعالیہ قادریہ حاجی گل صاحب میں ختم القرآن کی تقریب کاانعقاد

جمعہ 25 مئی 2018 13:28

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) لنڈیکوتل پیروخیل دربارعالیہ قادریہ حاجی گل صاحب میں رمضان المبارک کے سلسلے میں ختم القرآن کی تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں ہزاروں افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع تنظیم اہلسنت کے سرپرست اعلیٰ سابق سینیٹرپیرعبدالمالک قادری بھی موجود تھے۔ممتازعالم دین علامہ محمدعدنان قادری نے ختم القرآن کی اختتامی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دربارعالیہ قادریہ میں ختم القرآن کایہ سلسلہ سن 1322میںشروع ہواتھاجو1439ء تک مذہبی جوش وخروش سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :