ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہورکی زیر صدارت ہائوسنگ سکیمز کے فرانزک آڈٹ سے متعلق اجلاس

جمعہ مئی 15:50

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہورکی زیر صدارت ہائوسنگ سکیمز کے فرانزک آڈٹ سے ..
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور حسین علی کی زیر صدارت ضلع بھر کی خود مختار، سرکاری طور پر رجسٹرڈ شدہ ،لائسنس یافتہ سوسائٹیز اور ہائوسنگ سکیمز کے فرانزک آڈٹ سے متعلق ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہواجس میں تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی -ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد خاور شہزاد نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی جسے کمیٹی ممبران نے خوب سراہا -ڈپٹی ڈائریکٹر نیب حسین علی نے آڈٹ کے سلسلہ میں جملہ سٹیک ہولڈرز کو احکام عدالت عظمی کی روشنی میں اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور ایک ہفتہ میں تمام زیر التواء معاملات کو نمٹانے کی ہدایات جاری کیں-واضح رہے کہ فر انزک آڈٹ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر متعلقہ ،چیف آفیسر متعلقہ ،میونسپل آفیسر ریگولیشن متعلقہ و تحصیلدار متعلقہ شامل ہے ،یہ کمیٹی ایک ہفتہ میں متعلقہ رپورٹ پیش کرے گی -

متعلقہ عنوان :