اوپن یونیورسٹی قومی گریجویٹ کانفرنس جلد منعقدکرے گی

حصہ لینے کیلئے طلبہ کو یونیورسٹی کے آفس آف ریسر چ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت

جمعہ مئی 18:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں دوسری "قومی گریجویٹ کانفرنس 2018 "عنقریب منعقد ہوگی۔ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کو تحقیقی اور تخلیقی کام شوکیس کرانے کی دعوت دی جارہی ہے۔آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کانفرنس کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے مطابق علوم کی تخلیق اور ترویج کی ایک برابر اہمیت ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کے نتیجے میں یونیورسٹی نے ساڑے تین سال کے عرصے میں 17ریسرچ جرنل شائع کئے اور تحقیق کے نتائج کی ترویج کے لئے 33قومی و عالمی کانفرنسسز منعقد کی ہیں۔ کانفرنس کے دیگر مقاصد میں نئی نسل کو ریسرچ کی جانب گامزن کرنا ،ْ اُن میں کاروباری صلاحیتیں اجاگر کرنا اور چھو ٹے سطح پر کاروبار شروع کرنے کی گائیڈ لائن فراہم کرنا شامل ہیں۔گریجویٹ کانفرنس میں شرکت اور پراجیکٹس نمائش میں حصہ لینے کے لئے طلبہ کو یونیورسٹی کے آفس آف ریسر چ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن سے رابطہ کرنے کی ھدایت کی گئی ہے۔