وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو تین بنیادی تنخواہوں کے مساوی اعزازیہ دینے کا اعلان

جمعہ مئی 17:49

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو تین بنیادی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو تین بنیادی تنخواہوں کے مساوی اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی بھی ہیں نے مالی سال 2017-18 کیلئے وفاقی ملازمین کو اعزازیہ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ وزیراعظم نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ مالی سال 2018-19 اور اس کے بعد کیلئے 2018 کے انتخابات کے بعد منتخب حکومت پالیسی تشکیل دے ۔