پاکپتن، سعودی پلٹ شخص نے شادی نہ کروانے پر خودکشی کرلی

جمعہ مئی 17:49

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) شادی نہ کروانے پر غیر ملک سے واپس آنے والے لڑکے نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق محلہ مظفر آباد عارفوالا کے رہائشی 25سالہ وقاص سعودی عرب سے واپس چھٹیوں پر آیا ۔

(جاری ہے)

اس کی منگنی ہو چکی تھی ۔وہ سعودیہ جانے سے قبل شادی کرنا چاہتا تھالیکن اس کے والدین اس کی شادی کیلئے تیار نہیں تھے جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے مبینہ طور پر سر دیوار سے ٹکرا ٹکرا کر خود کشی کر لی۔اس کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔