لاہور ہائی کورٹ ، ایم ڈی واسا زاہد عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

جمعہ 25 مئی 2018 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایم ڈی واسا زاہد عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا ہے بتایاگیاہے کہ ایم ڈی واسا زاہد عزیز کیخلاف واسا کے ایک ملازم نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت عالیہ نے ایم ڈی واسا سے چار جون کو جواب طلب کرلیا ہے ۔