سرگودھا: محکمہ سوشل ویلفیئر سرگودھا کے متعدد پراجیکٹ انتظامی و دیگر معاملات میں انتہائی سست روی کا شکار

جمعہ 25 مئی 2018 19:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) محکمہ سوشل ویلفیئر سرگودھا کے متعدد پراجیکٹ انتظامی و دیگر معاملات میں انتہائی سست روی کا شکار ہیں۔ شعبہ یو سی ڈی وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری طر سر انجام دینے سے قاصر ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے محکمہ سوشل سرگودھا کے متعدد پراجیکٹ سست روی کا شکار ہیں۔

این جی اوز وغیرہ کیلئے بنایا گیا شعبہ یو سی ڈی وسائل کی کمی کی وجہ سے مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیاہے۔ ایک ویلفیئر آفیسر سمیت 2 سپروائزر اور ایک کلرک پر مشتمل سٹاف پورے ڈسٹرکٹ کی فلاحی تنظیموں کو کنٹرول کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سے این جی اوز کی مانیٹرنگ، آڈت ودیگر متعلقہ ضروری امور تعطل کا شکار ہو رہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ بیشتر فلاحی تنظیمیں نان فنکشنل ہیں ، ڈسٹرکٹ کی تقریباً325سے زائداین جی اوز رجسٹرڈ تھی جس میں سے صرف 125 باقی رہ گئی ہیں، جبکہ ان میں سے بھی صرف 70 فنکشنل ہیں،ان این جی اوز کو قوانین کے مطابق کنٹرول کرنے میں انتظامیہ بھی مکمل بے بس نظر آرہی ہے، اور بڑھتی ہوئی بے ضابطگیاں جہاں باعث تشویش بنتی جا رہی ہیں وہاں سوشل ویلفیئر کی کارکردگی اور چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ 90فیصد این جی اوز نے گزشتہ دو سالوں سے آڈٹ ہی نہیں کروایا اور نہ ہی وہ ریکارڈ دے رہی ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار خصوصی توجہ دے کر شعبہ یوسی ڈی کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ مربوط حکمت عملی اختیار کر یں۔

متعلقہ عنوان :