میٹرک کے امتحانات کے رزلٹ کا عنقریب اعلان کر دیا جائے گا، کنٹرولر بلوچستان

جمعہ 25 مئی 2018 19:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عباد اللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ میٹرک کے امتحانات کے رزلٹ کا عنقریب اعلان کر دیا جائے گا تیاری آخری مراحل میں ہے بورڈ کے (یو ایف ایم) کمیٹی جو امتحانات میں بے قاعدگی پر سزائیں دیتی ہے کا اجلاس منعقد ہوا جس میں امتحانی عملے کی جانب سے بھیجے گئے مختلف کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں نقل کرنے موبائل فون استعمال کرنے اور اپنی جگہ کسی دوسرے کو بٹھانے پرکمیٹی نے 84 طلباء کو مختلف سزائیں دیں جس میں رزلٹ کینسل اور آئندہ دو سال تک امتحان کے لئے نااہل قرار دیا گیا اس کے لئے جو طلباء ملوث تھے ان کو ایک ماہ قبل بورڈ کمیٹی کی جانب سے نوٹسز بھجوائے گئے اور طلباء کو اپنی صفائی پیش کرنے کے لئے بلایا گیا جو طلباء ناجائز ذرائع امتحان میں استعمال کرتے ہوئے پائے گئے انہیں سزائیں دی گئی ہیں بلوچستان بورڈ نقل کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے اور اس کے مضمرات سے بھی والدین وطلباء کو اخبارات اور میڈیا کے ذریعے بار بار آگاہ بھی کیا جاتا رہا ہے میڑک رزلٹ آئوٹ ہونے کے بعد جن طلباء کو سزائیں دی گئی ہیں وہ اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں اور چیئرمین بورڈ کو اپیل کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :