وفاقی پولیس کے افسران کا تفتیشی معیا ر اور ان کی صلا حیتو ں کو معیا ر کے مطا بق بنا نا ہے، آئی جی اسلام آباد

جمعہ 25 مئی 2018 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) وفاقی پولیس کے زیر اہتمام سکول آف انوسٹی گیشن میں ایک ہفتہ پر مشتمل قبضہ کے متعلق مقدمات کی مثل رائٹنگ میں تفتیشی کورسز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ وفاقی پولیس کے افسران کا تفتیشی معیا ر اور ان کی صلا حیتو ں کو معیا ر کے مطا بق بنا نا ہے۔

جمعہ کو آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کی جانب سے پولیس افسران کو تربیت دینے کیلئے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں بنائے گئے سکول آف انوسٹی گیشن کے زیر اہتمام ایک ہفتہ کورس کا آخری دن تھا جس میں آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی جبکہ آئی جی اسلام آباد نے سابق ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر نون کو خصوصی طور پر اس کورس میں مدعو کیاتھا جنہوں نے تفتیشی افسران کو رویوں میں تبدیلی ،اخلاقیات ،ایف آئی آر سے لیکر چالان تکمیل تک کے متعلق لیکچردیا اور ریکارڈ تھانہ،ماہانہ کرائم کی بروقت تکمیل پر بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا اصل کام تفتیش ہے اور اگر تفتیش ہی معیاری نہ ہو تو ہماری کارکردگی بہتر نہیں ہو سکے گی۔میرا وژن ہے کہ اسلام آباد پولیس میں تفتیش کے معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور اس سلسلہ میں آپ سب سے بھی تجاویز لی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں فنانشل مینیجمنٹ اور فنانشل کرائم کے متعلق بھی کورسز کروائے جائیں گے۔

یہ کورسز پرسنل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ترتیب دئیے گئے ہیں جو کہ بہت فائدہ مند ثابت ہوں گے۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ بین الاقوامی لیو ل پر بھی پولیس کے افسران اس طرح کے کورسز میں حصہ لیتے ہیں تاکہ دینا میںاختیار کئے جانے والے مختلف طریقہ کار اپنا کر نظام میں بہتری لائی جائے۔اسلام آباد پولیس کے ان افسران کے لئے یہ کورسز انتہائی سودمند ثابت ہوں گے۔آخر میں آئی جی اسلام آباد نے شرکاء کورس میں اسناد تقسیم کیں۔جبکہ اس موقع پر ڈی ایس پی پی ٹی ایس بختیار احمد للہ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز عبدالرزاق،ڈی ایس پی طاہر محمود خان کے علاوہ دیگر افسران اور شرکاء کورس بھی موجود تھے۔۔۔۔۔