سعودی عرب،بس حادثہ،افسوسناک جانی نقصان،36زخمی،5کی حالت تشویشناک

جمعہ 25 مئی 2018 20:59

سعودی عرب،بس حادثہ،افسوسناک جانی نقصان،36زخمی،5کی حالت تشویشناک
تبوک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) سعودی عرب میں تبوک کے مقام پر بس حادثے میں 2افراد جاں بحق اور 36زخمی ہو گئے جب کہ 5کی حالت تشویشناک ہے،بس کنکریٹ وال سے ٹکرا کر الٹ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارکنوں کو لے جانے والی بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی ۔ بس میں سوار 36 افراد کو مختلف نوعیت کے زخم آئے ۔ ریجنل ہلال الاحمر کے ترجمان نبیل العنزی نے سبق نیوز کو بتایا کہ ایک شہری نے کنٹرول روم میں اطلاع دی کہ شاہ عبدالعزیز شاہراہ پر نجی کمپنی کی بس جو کارکنوں کو لے جارہی تھی روڈ کے سائٹ میں بنی کنکریٹ وال سے ٹکرا کر الٹ گئی ۔

(جاری ہے)

اطلاع دینے والے نے مزیدکہا کہ بس میں متعدد افراد سوار ہیں جن کے زخمی ہونے کا قوی امکان ہے ۔ العنزی نے مزید بتایا کہ اطلاع ملنے کے 3 منٹ کے اندر ہلال الاحمر کے 4 یونٹ جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی ۔ زخمیوں میں 3افراد کی حالت نازک تھی جبکہ 4 کو درمیانی درجے کے زخم آئے اور 8 افراد کو معمولی خراشیں آئیں جنہیں جائے وقوعہ پر مرہم پٹی کرکے فارغ کر دیا گیا ۔ العنزی نے مزید کہا کہ بس حادثے میں دیگر تمام زخمیوں کی حالت بہتر ہے ۔ 6زخمیوں کو شاہ خالد اورایک کو شاہ فہد اسپشلسٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا ۔