صومالیہ، بھرپور امریکی فضائی قوت کا مظاہرہ، صومالین الشباب کے 12دہشت گرد ہلاک

جمعہ 25 مئی 2018 21:53

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) امریکہ نے بھر پور فضائی قوت کا استعمال کرتے ہوئے صومالیہ پر حملہ کر دیا، حملے میں 12دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی افریقہ میں متعین دفاعی قوت "افریکوم" نے جنوبی صومالیہ میں دہشتگرد تنظیم الشباب کے خلاف ایک فضائی حملے میں 10 دہشتگرد ہلاک کر ڈالے۔بیان کے مطابق ، یہ حملہ دارالحکومت موغا دیشو سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر صومالی حکومت کے تعاون سے کیا گیا جہاں موجود الشباب کے ایک اڈے کو تباہ کر دیا گیا ۔