اشیاء خوردونوش کو مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کے خلاف کاروائی،کئی دکاندار گرفتار

جمعہ 25 مئی 2018 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان فہید اللہ خان نے رمضان کے بابرکت مہینے کے باوجود مختلف بازاروں میں اشیاء خوردونوش کو مہنگے داموں فروخت کرنے اور کم وزن اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف چھاپے مار کرملوث دکانداروں کو 70ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیئے۔ سرکاری نرخوں سے زائد نرخوں پر کپڑوں کی سلائی کرنے والے درزی کو بھی جرمانہ ،زائد المعیاد اشیاء رکھنے پر ایک دکاندار کو جرمانہ ۔

عوامی و تجارتی حلقوں کا اسسٹنٹ کمشنر فہید اللہ اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین۔ تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے مختلف بازاروں میں 35کے قریب دکانوں کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری نرخنامے سے زائد نرخ پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے ، کم وزن گھی رکھنے اور پاوندہ گیٹ پر ایک کریانہ سٹور پر زائد المعیاد گھی سمیت دیگر اشیاء کی موجودگی پر مختلف دکانداروں کو 70ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ ایک درزی کو کپڑوں کی سلائی کے مقرر کردہ نرخ سے زائد وصول کرنے پر 3ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور تمام ٹیلرز کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری ریٹ کو دکان پر نمایاں آویزاں کریں۔

عوامی و تجارتی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان اور انتظامیہ کو کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :