’’خادم اعلی تھینک یو ‘‘ آپ نے بہترین ہسپتال بنایا ہے
نوجوان نے وزیراعلیٰ کو پھول پیش کیے اوران کا شکریہ ادا کیا مریضوں اوران کے تیمارداروں کی شہبازشریف کو دعائیں
جمعہ 25 مئی 2018 22:02
(جاری ہے)
ایک بزرگ مریض نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ میں یہاں سے جانا نہیں چاہتا لیکن ڈاکٹر مجھے بھیجنا چاہتے ہیں جس پر وزیراعلیٰ مسکرائے اوربزرگ کو دلاسہ دیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں جدید طبی سہولتیں فراہم کر کے امیر اورغریب کے علاج معالجے کیلئے تفاوت کو ختم کیا ہے اوراقبال ؒکا یہ شعر ہمارے ہسپتالوں کیلئے بہت مناسب ہے۔ ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز…نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز وزیراعلیٰ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر صورت مودی کے ہندوستا ن سے آگے بڑھ سکتا ہے اورانشاء اللہ آگے بڑھے گا لیکن اس کیلئے محنت کرنا ہوگی اوراپنا خون پسینہ بہانا ہوگا۔اس موقع پر انہوںنے یہ اشعار پڑھے۔ تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں…تو کانٹوںمیں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے نہیں یہ شان خود داری چمن سے توڑ کر تجھ کو…کوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لے شہبازشریف نے یہ اشعار بھی پڑھے اورکہا کہ ان پر عمل کرنے سے ہی پاکستان اقوام عالم میں اپنا وقار حاصل کرے گا۔ جب اپنا قافلہ عزم و یقین سے نکلے گا…جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا وطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے…مجھے یقین ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا آخر میں انہوںنے یہ اشعارپڑھے۔ خوشبوئوں کا اک نگر آباد ہونا چاہیئے…اس نظام زر کو اب برباد ہونا چاہیئے ان اندھیروں میں بھی منزل تک پہنچ سکتے ہیں ہم…جگنوئوں کو راستہ تو یاد ہونا چاہئیے خواہشوں کو خوبصورت شکل دینے کیلئے…خواہشوں کی قید سے آزاد ہونا چاہیئے ظلم بچے جن رہا ہے کوچہ و بازار میں…عدل کو بھی صاحب اولاد ہونا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.