راولپنڈی،فاٹا کو خیبر پختون خواہ میں ضم کرنے کی اکتیسویں آئنی ترمیم خوش آئند ہے، حاجی ظفر اقبال

جمعہ 25 مئی 2018 22:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) فاٹا کو خیبر پختون خواہ میں ضم کرنے کی اکتیسویں آئنی ترمیم خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ اس سے فاٹا کی عوام کا احساس محرومی ختم ہو گا اور ترقی کے نئے راستے کھلیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ عوامی خواہشات کے مطابق ایک احسن فیصلہ ہے جس کی وجہ سے فاتا کی عوام قومی دھارے میں شامل ہو گئی ہے ۔اب فاٹا سے ایف سی آر جیسے قوانین کا خاتمہ ہو جائے گا ۔ فاٹا کا انظمام ملکی سلامتی اور مضبوطی کا ضامن ہو گا ۔یہ قبائیلی عوام کے حقوق کا وہ فیصلہ ہے جس سے تاریکیاں دور ہو جائیں گی اور امن و استحکام کا نیا سورج طلوع ہو گا ۔اس فیصلے پر پارلیمان مبارکباد کی مستحق ہے

متعلقہ عنوان :