اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن اکبر حسین درانی کو سیکرٹری کشمیر افیئر اینڈ گلگت بلتستان ڈویژن کی اضافی ذمہ داری سونپ دی

جمعہ 25 مئی 2018 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن اکبر حسین درانی کو سیکرٹری کشمیر افیئر اینڈ گلگت بلتستان ڈویژن کی اضافی ذمہ داری سونپ دی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ 25 مئی کو ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری کشمیر افیئر ڈویژن پیر بخش خان جمالی کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ مجوزہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری ایجوکیشن اکبر حسین درانی مستقل سیکرٹری کی تعیناتی تک بطور سیکرٹری کشمیر افیئر اینڈ گلگت بلتستان ڈویژن اضافی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔