یونین کونسل جبڑ کی متعدد اہم شخصیات تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئیں

جمعہ مئی 22:49

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) مانسہرہ کی یونین کونسل جبڑ میں تحریک انصاف کی اہم شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئیں۔ معزز شخصیات راجہ فیروز، راجہ گل داد، راجہ اقبال، راجہ درویش، راجہ محمد جان، راجہ یوسف، راجہ شوکت، راجہ کاچو، راجہ جہانزیب اور راجہ میاں خان نے پی ٹی آئی کو خیرآباد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

یونین کونسل جبڑ کے علاقہ سیر جبڑ کی معزز شخصیات نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سردار محمد یوسف گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ بجنہ میں منعقدہ ایک تقریب میں سیر جبڑ کی معزز شخصیات راجہ فیروز، راجہ گل داد، راجہ اقبال، راجہ درویش، راجہ محمد جان، راجہ یوسف، راجہ شوکت، راجہ کاچو، راجہ جہانزیب اور راجہ میاں خان نے پی ٹی آئی کو خیرآباد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا اور سردار محمد یوسف اور ان کی ٹیم کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر سردار شاہ جہان یوسف، سردار سید غلام و دیگر افراد نے خصوصی شرکت کی اور پی ٹی آئی چھوڑ کر آنے والوں کو خوش آمدید کہا۔