پا کستان سنی تحریک گلبہار سیکٹر کے سینئر کارکن محمد فیاض قادری کے انتقال پر دکھ وافسوس ہے،ثروت اعجاز قادری

جمعہ 25 مئی 2018 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونے والے پاکستان سنی تحریک گلبہار سیکٹر کے سینئر کارکن محمد فیاض قادری کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی کہ اللہ عزوجل حضور اکرم ﷺ اور رمضان المبارک کے صدقے میں مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔