سستے رمضان بازاروں میں شہریوں کو معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، ہارون رفیق

جمعہ 25 مئی 2018 23:20

لالہ موسیٰ۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) سیکرٹری فارسٹ پنجا ب ہارون رفیق نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران سستے رمضان بازاروں میں شہریوں کو معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، ان بازاروں کے قیام سے اوپن مارکیٹ میں بھی ریٹس کنٹرول کرنے میں مدد مل رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے سستا رمضان بازار ماڈل بازار، شاہ جہانگیر روڈ، ظہور الہی اسٹیڈیم کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوںنے مرکز خریداری گندم گجرات کا بھی دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا، میئر گجرات حاجی ناصر محمود، اے سی گجرات وقار خاں،ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر سید جواد رضوی بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری فارسٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع گجرات میں 10سستے رمضان بازار قائم ہیں ان میں چھ تحصیل گجرات، تین تحصیل کھاریاں اور ایک تحصیل سرائے عالمگیر میں قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری فارسٹ سستے رمضان بازاروں کے دورہ کے موقع پر وہاں لگائے گئے سبزیوں، پھلوں، گوشت، دالوں کے سٹالز کا معائنہ کیا اور اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔

انہوںنے ہدایت کی کہ سستے رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالوں کیلئے بیٹھنے کا مناسب انتظام موجود ہونا چاہیے، سٹالز پر رکھے گئے کنڈوں کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سستے رمضان بازاروں کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور سول ڈیفنس کے رضا کار الرٹ رہ کر اپنی ذمہ داری سرانجام دیں۔ اس سے قبل مرکز خریداری گندم کے دورہ کے موقع پر سیکرٹری فارسٹ نے باردانہ کے اجراء، ابتک خریدی جانیوالی گندم اور سٹوریج کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :