ڈپٹی کمشنرکا گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک کا دورہ

جمعہ 25 مئی 2018 23:20

لالہ موسیٰ۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک کا اچانک دورہ کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض، ڈی ایچ او ڈاکٹر زاہد تنویر، ایس ایم او ڈاکٹر امین شہزاد کوثر بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ضلع بھر کے تمام میٹرنٹی ہسپتالوں میں ہیلتھ کونسلز کے قیام کی منظوری دیدی اور فنڈز بھی جاری کردیے ہیں، ہسپتالوں کے انچارج فوری طور پر ہیلتھ کونسلز قائم کریں اور ہسپتال کی بہتری، مریضوں کی سہولت کیلئے ان فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنائیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ میٹرنٹی ہسپتال گجرات میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو مہنگے پرائیویٹ ہسپتالوں میں نہ جانا پڑے۔