دنیا کے دس بڑے عجائب گھر

ہفتہ 26 مئی 2018 10:10

ْ لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اپنی تاریخ ، اپنے قائدین ، اپنی جگہوں ، اپنی فتوحات، اپنے علمائ اور اپنے تخلیق کاروں کی تاریخ پر فخر و ناز کرتے ہیں۔ یہ تاریخ بین الاقوامی عجائب گھروں میں ریکارڈ کی جاتی ہے۔ دنیا کے 10بڑے عجائب گھروں میں فرانس کا لوفر میوزیم ہے۔ یہ پورے جہاں میں آرٹ کا سب سے اہم میوزیم مانا جاتا ہے۔

فلپ اوگسٹ نے 1190ء میں اسے قلعہ کی شکل میں تعمیر کیا تھا پھر 10اگست1793ء کو اسے عجائب گھر بنادیا گیا۔ دوسرے نمبر پر ویٹیکن میوزیم آتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر متعدد عجائب گھرو ںکا مجموعہ ہے۔ یہ پوری دنیا کا سب سے بڑا عجائب گھر سمجھا جاتا ہے۔ یہ1506ء میں قائم ہوا۔ اسکی دلچسپی کا محور گرجا گھر کے تیار کردہ اہم ترین فنون کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد برطانوی عجائب گھر کا نمبر آتا ہے جو 1753ء میں قائم کیا گیا۔

اس کا دارومدار فزکس کے مشہور سائنسدان ہینزسلن کے نوادر پر ہے۔ اسکا افتتاح 1959ء میں کیا گیا تھا۔ اس میں تقریباً13 ملین نوادر محفوظ ہیں۔ پھر نیویارک میں میٹرو وپولین آرٹ میوزیم ہے۔ یہ20لاکھ مکعب فٹ کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ دنیا بھر کے 30لاکھ سے زیادہ نوادرات سے آراستہ ہے۔ علاوہ ازیں اٹلی کے شہر فلورینس میں کویزی عجائب گھر ہے۔

یہ یورپی ممالک کا قدیم اور مشہور ترین ہے۔ اسے 15لاکھ سے زیادہ افراد ہر سال دیکھنے کیلئے پہنچتے ہیں۔ اس میں ایک لاکھ سے زیادہ آرٹ کے نمونے ہیں۔ پھر مصری عجائب گھر ہے۔ یہ 1835ء میں قائم کیا گیا تھا۔اس میں فرائنا کے ایک لاکھ36ہزار نوادر ہیں۔ نیویارک میں جدید آرٹ کا عجائب گھر ہے۔ یہ پوری دنیا میں آرٹ پر اثر اندازعجائب گھر ہے۔ واشنگٹن میں سمتھونین عجائب گھر ہے۔ یہ ایک طرح سے تعلیمی اور تحقیقی ادارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ امریکی حکومت انکا نظم و نسق چلاتی ہے۔ روس کے شہرسینٹ پیٹرز برگ میں آرمیٹج عجائب گھر دنیا کے بہترین عجائب گھروںمیں سے ایک ہے۔ اس میں 30لاکھ نوادر ہیں۔