پریانکا چوپڑاروہنگیا کے مسلمان بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں ،ْوڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو میںبچے بھی اپنی تمام پریشانیاں بھلا کرپریانکا کے ساتھ کھیلنے میں مصروف نظرآرہے ہیں ،ْرپورٹ

ہفتہ 26 مئی 2018 12:16

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) ناموربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پرہیں جہاں انہوں نے روہنگیا کے مظلوم مسلمان مہاجرین سے ملاقات کی اوران کے ساتھ بہترین وقت گزارا۔حال ہی میں پریانکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پردوخوبصورت ویڈیوزشیئرزکی ہیں جن میں وہ مسلمان مہاجرین بچوں کے ساتھ بالکل ایسے گھل مل گئیں جیسے انہیں برسوں سے جانتی ہوں جبکہ ویڈیو میںبچے بھی اپنی تمام پریشانیاں بھلا کرپریانکا کے ساتھ کھیلنے میں مصروف نظرآرہے ہیں۔

اس موقع پرپریانکا مقبول ترین اداکارہ کے بجائے ایک درد مند خاتون نظرآرہی ہیں جس کے دل میں مذہب، نسل اورقومیت سے ہٹ کرانسانیت کیلئے درد اوربے پناہ محبت ہے۔ویڈیو کے ساتھ پیغام شیئرکرتے ہوئے پریانکا کا کہنا تھا کہ میں نے روہنگیا کے مظلوم بچوں کے ساتھ چند گھنٹے گزارے اوراس دوران ان سے بہت کچھ سیکھنے کوملا، ان چند گھنٹوں میں میں بھول گئی کہ کہاں پرہوں اوربچوں کے ساتھ بچی بن گئی۔

(جاری ہے)

دوسری ویڈیومیں پریانکا کوچند ماہ کی بچی کو گود میں اٹھائے ہوئے دیکھا گیا پریانکا نے لکھا یہ ننھی شاہدہ ہے جس کی عمرمحض 8 ماہ ہے، اس معصوم بچی کی خوبصورت مسکراہٹ نے میرا دل چرالیا، اس کی ماں کی عمرصرف 19 سال ہے اورجب یہ روہنگیا سے پیدل سفر کرکے بنگلہ دیش آئی تو 6 ماہ کی حاملہ تھی ،ْ ان بچوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ پریانکا چوپڑا کی روہنگیا کے مظلوم بچوں کے ساتھ محبت اوراپنایئت کی سوشل میڈیا پرتعریفیں کی گئیں۔