الحدیدہ میں میزائل حملے،

باغیوں کی ایک درجن گاڑیاں تباہ،39جنگجومارے گئے

ہفتہ 26 مئی 2018 12:19

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) یمن میں عرب اتحادی فوج نے الحدیدہ گورنری میں التحیتا ڈاریکٹوریٹ میں میزائل حملوں سے حوثی باغیوں کی ایک درجن فوجی گاڑیاں اور بھاری مقدار میں اسلحہ تباہ کردیاجبکہ گاڑیوں پر سوار 39جنگجومارے گئے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹرکی مدد سے حوثیوں کی گاڑیوں پر 13 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 گاڑیاں مکمل طورپر تباہ اوران پر سوار 39 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :