سوراب باشعوراورامن پسندلوگوں کامسکن ، روایتی امن وامان برقراررکھناانتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنرسکندرآبادسورا ب

ہفتہ 26 مئی 2018 16:50

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرسکندرآبادسورا ب ڈاکٹرخدائے رحیم میروانی نے کہاہے کہ سوراب باشعوراورامن پسندلوگوں کامسکن ہے ،یہاں کے روایتی امن وامان کوبرقراررکھناانتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے،سٹی ایریامیں رونماء ہونے والے جرائم کے محرکات کاپتہ لگاچکے ہیں جنہیںہرصورت ناکام بنائیں گے ،ان خیالات کااظہارانہوںنے شہری ایکشن کمیٹی انجمن تاجران سمیت مختلف طبقات فکرکے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنرڈاکٹرخدائے رحیم میروانی کاکہناتھاکہ سٹی ایریامیں ڈکیتی کے رونماء ہونے والے واقعات علاقہ کے امن وامان کوسبوتاژکرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے مگر قانون کی عملداری انتظامیہ کی اولین زمہ داری ہے ،اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی ،جرائم پیشہ عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا،ایک نوزائیدہ ضلع میںپولیس کونفری کی کمی سمیت دیگرسائل کی عدم دستیابی کاسامنا ہے جس پرقابوپانے کے لئے ان کے بالائی حکام سے رابطہ کرچکے ہیں اورانہوںنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی ہے مگروسائل کی کمی اوردرپیش انتظامی مشکلا ت کوعزائم کے سامنے رکاوٹ نہیں بننے دی جائے گی ،ان شاء للہ محدودوسائل میںبھی مل کرخاطرخواہ نتائج سامنے لائیں گے ،حالیہ واقعات کے محرکات تک پہنچ چکے ہیںاورہرصورت ان کی حوصلہ شکنی کی جائے گی تاکہ عوام کے جان ومال کاتحفظ یقینی ہو،درپیش واقعات کے بعد پولیس ،لیویزاورقانون نافذکرنے والے دیگر اداروںکی باہمی ربط سے ایک ٹھوس لائحہ عمل بناچکے ہیں جس کی روشنی میںامن وامان کی صورتحال کی موثرنگرانی کی جائے گی اس سلسلے میں عوام کاتعاون بھی ناگزیرہے وہ بلاخوف وخطرجرائم پیشہ عناصرکی نشاندہی کریں تاکہ بروقت ان کی سرکوبی ہو،ڈپٹی کمشنرکاکہناتھا کہ سٹی ایریاسمیت ملحقہ علاقوں میں چیکنگ کے موثرنظام اورمطلوب ملزمان کوقانون کی گرفت میں لانے کے لئے موثراقدمات اٹھائے جارہے ہیںلیویزفورس کی خدمات کادائرہ وسیع کیاگیاہے اورانہیں مکمل طورپرالرٹ کردی گئی ہے ،نئی حکمت عملی کے تحت اب شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کوہرصورت یقینی بناکرقانون کی علمداری کوچیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا ،

متعلقہ عنوان :