چکوال، پسند کی شادی پر قتل ہونیوالے شخص کے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج

ہفتہ 26 مئی 2018 17:09

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) کرہن موڑ تھانہ صدر کے علاقے میں پسند کی شادی پر قتل ہونے والے شخص کے بھائی کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

قاسم محمود ولد غلام محمد نے پولیس کو بتایا کہ دو سال قبل اس کے بھائی عبدالرحمن نے عائشہ بی بی دختر محمد فاروق ساکن محلہ چاہ لوہارواں نزد پیر لاڈلا چوک چکوال سے پسند کی شادی کی مقتول عبدالرحمن ہمراہ اپنی بی بی اور دختر فاطمہ عمر ساڑھے چار سال کے ہمراہ چکوال سے سودہ سلف خریدنے کے بعد رکشے پر گھر آرہا تھا کہ کرہن موڑ پر اس کے پیچھے ایک اور رکشہ جسے نامعلوم ڈرائیور چلاتے ہوئے آیا اور عبدالرحمن کے رکشے کے آگے آکر روکا ، پچھلی سیٹ پر عامر فاروق ولد محمد فاروق اترا اور اس نے پستول سے یک بعد دیگر سیدھے فائر عبدالرحمن ، عائشہ بی بی اور فاطمہ پر کیے جس کے نتیجے میں عبدالرحمن موقع پر ہی ڈھیر ہوگیا جبکہ عائشہ بی بی اورفاطمہ کو بھی گولیاں لگیں۔

وجہ عناد عبدالرحمن اور مسماة عائشہ بی بی کی پسند کی شادی تھی۔ سب انسپکٹر ہومیو سائیڈ سرکل خاور سعید نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔