پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کانفرنس کاانعقاد

ہفتہ 26 مئی 2018 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کانفرنس کاانعقاد کیا گیا جس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کے علاوہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویزمحمد آفتاب اکبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پہلے ہم مختلف حیثیت میں ملتے رہے ہیں لیکن اب نوعیت بدل گئی ہے آج ذمہ داریوں کا لیول پہلے سے بڑھ گیا ہے۔

ہماری سب کی اولین ترجیح ٹرین آپریشن یعنی محفوظ ٹرین آپریشن ہے اور مسافروں کی ویلفیئر ہماری اہم ذمہ داری ہے جس کے لیے ریلوے کی طرف سے ہر ممکن بہتری لانی ہو گی۔ سٹاف کے معاملات کے بھی اچھے انداز سے حل کرنا ہو گا اُن کی سہولتوں کا بھی خیال رکھنا ہو گا۔چیف ایگزیکٹوآفیسرنے مزید کہا کہ یہ ٹیم ورک ہے سب نے ریلوے کی بہتری کے لئے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے تجربہ رکھنے کی بنیاد پر آپ لوگوں سے بہتر کوئی کام نہیں کر سکتا آپ لوگوں کی ذمہ داریاں دُوگنی ہیں اپنے جونیئرز کو بھی گائیڈ کرنا ہے اور ان کے لئے رول ماڈل بھی بننا ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹوآفیسر نے کہا کہ ہم سب نے ریلوے کے مفاد میں کام کرنا ہے ہمارا سوشل اور آفیشل ریلیشن ایک دوسرے کے ساتھ ہے ۔ سوشل اگر کوئی رکھنا چاہتا ہے تو ٹھیک ہے لیکن آفیشل ریلیشن میں صوابدیدی نہیں چلے گی۔ ہر ایک کو کام کرنا پڑے گا اور اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔ میری طرف سے یہ کوشش ہو گی جو ڈلیور کرے گا جائز اور سچ ہو گا ضرور لکھوں گا ۔

آپ لوگوں نے پہلے بھی ڈیلور کر کے دکھایا ہے اور مزید بھی ڈیلور کرنا ہو گا۔ ۔ آپ لوگوں سے فائدہ اُٹھاؤں گا آپ لوگ اپنے اپنے شعبوں میں ایکسپرٹ ہیں ۔ بعد ازاں تینوں ایڈیشنل جنرل منیجر ز ظفراللہ کلوڑ،عبدالحمید رازی اور اعجاز احمد بروڑونے اپنے اپنے شعبوں کی طرف سے چیف ایگزیکٹوآفیسرکو یقین دہانی کرائی کہ ریلوے کی ترقی کے لئے بھر پور انداز میں معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :