پنجاب کے سرکاری ملازمین کو بھی تین ماہ کی اضافی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی تجویز پر غور شروع

ہفتہ 26 مئی 2018 18:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) وفاق کی طرز پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کو بھی تین ماہ کی اضافی تنخواہ (بنیادی تنخواہ )بطور اعزازیہ دینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تجویز پر ورکنگ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے سرکاری ملازمین کو تین ماہ کی بنیادی اضافی تنخواہ کے نوٹیفکیشن کے بعد صو بائی ملازمین نے بھی احتجاج کرتے ہوئے اسی طرز پر نوٹیفکیشن کا مطالبہ شروع کر دیا ہے ۔