پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن سردار عالمگیر افتخار عباسی اور ایم ایس ایف ،یوتھ ونگ (ن) لیگ تحصیل مری و سٹی،لیبرونگ (ن) لیگ اور دیگر کی گہل واقعہ کی شدید مذمت

ہفتہ 26 مئی 2018 19:56

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن سردار عالمگیر افتخار عباسی اور ایم ایس ایف ،یوتھ ونگ (ن) لیگ تحصیل مری و سٹی،لیبرونگ (ن) لیگ اور دیگر نے گہل واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ عمر ستی کا پاکستان مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہی ہے اوراگر کسی بھی جگہ اس شخص نے مسلم لیگی چھتری استعمال کرنے کی کوشش کی تو ہم سب سیسہ پلائی دیوار بن کر ایسے شخص کو روکیں گے، انہوں نے کہا کہ راجہ اشفاق سرور مسلم لیگی کارکنوں اور عہدیداروں کے دلوں کی دھڑکن ہیں، شرافت کی سیاست ہماری میراث ہے لیکن غنڈہ گردعناصر کو لگام ڈالنا بھی جانتے ہیں، انہوںنے کہا کہ یونین کونسل گہل کے عوام نظریاتی مسلم لیگی ہیں اور انکے مسائل کو بھی حل کیاگیا ہے، ایسے شرپسند عناصر انکی تعمیر وترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جسے گہل کے مسلم لیگی کارکن اور غیور عوام ناکام بنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :