لاہور،حلقہ پی پی 151 اور حلقہ پی پی 160 کی حلقہ بندیاں لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

ہفتہ 26 مئی 2018 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے پنجاب بھر میں غیر قانونی حلقہ بندیوں کے حوالے سے لاہور سے حلقہ پی پی 151 اور حلقہ پی پی 160 کی حلقہ بندیوں کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اور جس میں الیکشن کمیشن کو پارٹی بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ کو دو سے زائد صوبائی حلقوں میں تقسیم کر دیا ہے۔