سرگودھا،ریکوری عملہ رمضان بازارو ں میں تعینات ریکوری نہ ہونے کے باعث میونسپل کارپوریشن کے عملہ صفائی اور دیگر ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ہفتہ 26 مئی 2018 20:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) ریکوری عملہ رمضان بازارو ں میں تعینات ریکوری نہ ہونے کے باعث میونسپل کارپوریشن کے عملہ صفائی اور دیگر ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ،رمضان المبارک میں گھروں کے چولہے بجھ گئے تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین نے کام بند کرنے کی دھمکی دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن عرصہ دراز سے شدید مالی بحران کا شکار ہے ہر ماہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے حکومت کی طرف سے ملنے والی گرانٹس یا پھر محکمانہ ریکوری کے ذریعے تمام ملازمین کو قسطوں میں تنخواہوں کی ادائیگی کی جاتی ہے رمضان بازاروں کی تیاریاں اور رمضان بازار میں ریکوری عملہ کی ڈیوٹیاں لگنے کے باعث دو ماہ سے ریکوری نہ ہو سکی جس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کے عملہ صفائی اور دیگر ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث رمضان المبارک میں بھی اکثر ملازمین کے گھروں کے چولہے بجھ گئے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر تنخواہوں کی فوری ادائیگی ممکن نہ ہوئی تو ملازمین احتجاج کرتے ہوئے کام ٹھپ کر دینگے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں رمضان المبارک کے ساتھ ساتھ اور عید کی تیاریاں بھی عروج پر پہنچ چکی ہیں لیکن کارپوریشن کے ملازمین اپنی تنخواہوں کو تر س رہے ہیں انہوں نے میئر کارپوریشن سے مطالبہ کیا کہ فوری تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔