جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں 5ملزمان گرفتار ، پولیس

ہفتہ 26 مئی 2018 21:24

راولپنڈی26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 05ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے کھلی شراب اور اسلحہ بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے روحیل سی19لیٹر کھلی شراب ،تھانہ بنی پولیس نے فہدسی01عدد پستول 30بورمعہ02روند،عنصر سے 01عدد پستول 30بورمعہ03روند،تھانہ سول لائن پولیس نے امجد سے 01عدد پستول 30بورمعہ03روند،تھانہ مری پولیس نے یاسرسی01عدد پستول 9mmبرآمد رکر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے ۔

متعلقہ عنوان :