سعودی عرب میں ڈینگی مچھر کے وار تیز ،9 دنوں میں 4 افراد ایئر پورٹ سے سیدھا الائیڈ ہسپتال پہنچے

ہفتہ 26 مئی 2018 22:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) جدہ سعودی عرب میں ڈینگی مچھر کے وار تیز ہو گئے 9افراد ایئر پورٹ سے سیدھا الائیڈ ہسپتال پہنچے تفصیل کے مطا بق سعودی عرب کے شہر جدہ میں ڈینگی مچھر وں نے ڈیرے جما لیے گز شتہ 9دنوں میں محنت مزدوری کی غرض سے گئے ہو ئے اسرار،شعیب،حاشر،شبیر ڈینگی کا شکار ہونے کے بعد سخت بخار کی حا لت میں فیصل آباد ایئر پورٹ سے سیدھا الائیڈ ہسپتال پہنچے یہاں تمام مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی تمام متاثرہ مریضوں کو آئسو لیشن وارڈ منتقل کر کے علاج شروع کر دیا گیا ۔