ڈپٹی کمشنرکا ڈی پی او کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کا دور ہ

ہفتہ 26 مئی 2018 23:40

سیالکوٹ ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نوید نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسدسرفراز خان کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد ورڈ سیالکوٹ کا دور ہ کیااورسبزیوں اور پھلوں کی نیلامیوں کے عمل کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس بھی ہمراہ تھے ۔ ڈی سی ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے خورد نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے ۔

(جاری ہے)

سبزی و فروٹ منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کے رسد کی نگرانی کیلئے محکمہ ریونیو کے افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیںجو اپنی نگرانی میں روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھولوں کے نرخ مقرر کرواتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے، پرائس مجسٹریٹوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مارکیٹوں میں اچانک چھاپے مار کر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی پڑتال کریں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔