بدلتے ہوئے عالمی حالات نے پاکستان اور روس کو حلیف بنا دیا ہے۔ایف پی سی سی آئی

علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا ضروری ہو گیا ہے۔مظہر علی ناصر ستر سال تک پاکستان کے سیاسی و تجارتی تعلقات کا جھکائو مغرب کی جانب رہا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے انقلابی قدم اٹھایا ہے،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

اتوار 27 مئی 2018 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے انقلابی قدم اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

اٹک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے اقدامات کئے ہیں جس کے باعث ہم نے قبائلی عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے پرعزم ہے کیونکہ فاٹا کے عوام کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح سہولیات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے حوالے سے تاریخی قانون سازی کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہوں گے۔