سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آج یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرینگے

اتوار 27 مئی 2018 17:10

لاہور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) 28مئی یوم تکبیر کو شایان شان طریقہ سے منانے کی تیاریاں عروج پرہیں، ،پارٹی رہنماؤں اور عہدیداروں نے کارکنوں سے رابطے تیز کر دئیے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کی صدارت میں تقریب آج مورخہ28مئی کو الحمراہ ہال میں سہ پہر تین بجے ہو گی ‘تقریب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

ملک پرویز اور خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں اتوار کے روز بھی 28مئی یوم تکبیر کے سلسلہ میں ہونے والے اہم اجلاس میں شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ یوم تکبیر کی تقریب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف خصوصی خطاب کریں گے۔اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور پارٹی عہدیداروں اور رہنماؤں کو ہدایات کی گئیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ کارکنوں اور خواتین کو اس تقریب میں شرکت کے لئے لائیں اور اس پروگرام کی بھر پور پبلسٹی بھی کریں ۔اتوار کو ہونے والے اجلاس میں لارڈ میئر کرنل (ر) مشر جاوید،سید توصیف شاہ،ارکان اسمبلی چوہدری شہباز، غزالی سلیم بٹ، رمضان صدیق بھٹی،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبرداررانا احسن شرافت ،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔