اداکارہ آنجہانی رانی کو مداحوں سے بچھڑے 25برس بیت گئے

اتوار مئی 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) سیکڑوں اردو و پنجابی فلموں کی کامیابی کی ضمانت نامور اداکارہ رانی کی 25ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔نامور اداکارہ رانی کی 25ویں برسی آج منائی جا رہی ہے،اس موقع پر ملک بھر میں رانی کے پرستاروں کی جانب سے خصوصی تعزیتی تقریبات کاانعقاد کیاجائیگا جن میں اداکارہ رانی کی فن کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائیگا،نیز اس موقع پر قرآن خوآنی کااہتمام بھی کیاجائیگا،جس میں مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اداکارہ رانی جن کا اصل نام ناصرہ تھا، انھوں نے موج میلہ، سفید خون ،امراؤ جان ادا،ناگ منی، تہذیب، انجمن، دنیامطلب دی، جندجان، سجن پیارا، چن مکھناں، دیوربھابھی، ہزار داستان، محبوب، شطرنج، چھوٹی امی، عورت کاپیار،چھوٹی بہن، کوچوان، سیتامریم مارگریٹ سمیت سیکڑوں فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔رانی نے بلاشرکت غیرے پاکستانی فلم انڈسٹر ی پر طویل عرصہ تک تنہا راج کیا، انھوں نے وحیدمراد ، محمد علی، شاہد، ندیم، رنگیلا، منور ظریف سمیت کئی دیگر چوٹی کے ہیروز کے ساتھ بطور ہیروئن اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔

متعلقہ عنوان :