وزیراعلیٰ شہبازشریف کی پہلے ٹیسٹ میچ میںانگلینڈ کیخلاف کامیابی پرپاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اتوار 27 مئی 2018 20:40

لاہور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لارڈ زٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہی-وزیراعلی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے انگلینڈ کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دی اور پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے - حسن علی اور محمد عباس کی عمدہ باؤلنگ نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہی-وزیراعلی نے کہاکہ امید ہے کہ اگلے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستانی کھلاڑی اچھے کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح حاصل کریں گے -