محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

مالاکنڈ‘ ہزارہ ڈویژ ن‘ بالائی پنجاب‘ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پرہلکی بارش کا امکان

اتوار 27 مئی 2018 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژ ن، بالائی پنجاب،، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے جبکہ اس دوران مری میں 02 ملی میٹر اور منگلا میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔