قومی اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد (آج) دوبارہ ہو گا

اجلاس میں اہم ملکی امور سمیت فاٹا سے متعلق آئینی ترمیم پر بحث کی جائے گی

اتوار 27 مئی 2018 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد (آج) پیر کو دوبارہ ہو گا، جس میں اہم ملکی امور سمیت فاٹا سے متعلق آئینی ترمیم پر بحث کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد (آج) پیر کو سہ پہر تین بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں دوبارہ ہو گا ، اجلاس میں اہم ملکی امور پر بحث کی جائے گی ، جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان فاٹا سے متعلق پاس کردہ آئینی ترمیم پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ،قومی اسمبلی کے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء غلام احمد بلور نے آئینی ترمیم پر اپنے خیالات کا اظہار کر نے کا آغاز کیا تو پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی رکن اسمبلی نسیمہ حفیظ پانیزئی نے کورم کی نشاندہی کر دی تھی جس کے بعد اجلاس کی کاروائی ملتوی کر دی گئی تھی ۔